سعودی حکام کی روس میں موجود سعودیوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت

منگل 4 اپریل 2017 13:39

ماسکو۔ 04 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) ماسکو میں سعودی سفارتخانے نے روس کے شہر پیٹرسبرگ کے میٹرو سٹیشن میں ہونے والی دہشت گردی کے بعد وہاں مقیم سعودی شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

واقعے میں دس افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ۔ سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری روسی سیکیورٹی کی جانب سے جاری احکامات پر عمل کرتے ہوئے ہجوم والی جگہوں اور گھر وں سے غیر ضروری طور پر باہر جانے سے گریز کریں ۔

متعلقہ عنوان :