آئندہ سال تک 10000میگاواٹ نئی بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی

00میگا واٹ بجلی آلٹرنیٹ سورس سے حاصل کی جائیگی، 4000میگاواٹ بجلی کے منصوبے رواں سال اگست تک کام شروع کر دیں گے، لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں نسبتاً کمی کا امکان

منگل 4 اپریل 2017 22:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)ملک میں آئندہ سال 2018ء تک 10000میگاواٹ نئی بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔ جس میں سی3000میگا واٹ بجلی آلٹرنیٹ سورس سے حاصل کی جائیگی۔ 4000میگاواٹ بجلی کے منصوبے رواں سال اگست تک کام شروع کر دیںگے، جس سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں گزشتہ برس کی نسبت کافی کمی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے او رحالیہ لوڈ شیڈنگ کے پیش نظر اور ائندہ الیکشن سے بجلی بحران پر قابو پانے کے لئے حکومت نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق آئندہ سال الیکشن سے قبل دس ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائیگی جبکہ سی پیک میں بھی بجلی کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جو جلد کام شروع کر دیں گے جبکہ ہائیڈل منصوبوں کا کام بھی مکمل ہو جائیگا۔

حکام کے مطابق نیلم، جہلم منصوبہ رواں سال کے آخر تک کام شروع کر دیگا۔ جس سی969میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائیگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں ونڈ، سولر، کول اور ہائیڈل منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے لیکن کول پاور منصوبوں کی کارکردگی صرف20فیصد تک ہی محدود ہے۔ اگر یہ منصوبے وقت پر مکمل ہو گئے تو لوڈ شیڈنگ پر قابو پانا ممکن ہے۔۔( علی/شاہد عباس)

متعلقہ عنوان :