پاکستان تحریک انصاف نے ورکرز کنونشن 7 اپریل کو طلب کر لیا ،ْکارکنوں کو تیاری کی ہدایت

منگل 4 اپریل 2017 23:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)پاکستان تحریک انصاف نے ورکرز کنونشن 7 اپریل کو طلب کر لیا۔ کارکنوں کو بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف نے 7 اپریل بروز جمعہ کو بنی گالہ میں ورکرز کنونشن طلب کر لیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ کنونشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنان شرکت کریں گے۔ پی ٹی آئی نے کارکنوں کو کنونشن میں بھر پور شرکت کرنے کی ہدایت کی ہے۔