شامی صوبے ادلب میں مبینہ گیس حملہ، 58 افراد ہلاک

منگل 4 اپریل 2017 16:36

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) شامی صوبے ادلب میں کی گئی ایک تازہ فضائی کارروائی کے نتیجے میں کم ازکم 58 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق روسی یا شامی فضائیہ نے یہ کارروائی باغیوں کے زیر قبضہ خان شیخون نامی شہر میں منگل کی صبح کی۔ جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد میں 11 بچے بھی شامل ہیں۔ آبزرویٹری نے مقامی طبی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ اس فضائی حملے کے بعد متعدد شہریوں کا دم گھٹ گیا۔ ایسے خدشات ہیں یہ اس زہریلی گیس کا حملہ ہو سکتا ہے تاہم دمشق حکومت ایسے کسی حملے سے انکار کرتی ہے

متعلقہ عنوان :