غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں راجہ پرویزاشرف کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

منگل 4 اپریل 2017 23:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)ا حتساب عدالت نے گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے۔

(جاری ہے)

وکلا ء نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ سماعت پر راجہ پرویزاشرف عدالت کے رو برو پیش ہوں گے جس پر عدالت نے وکلاء کی یقین دہانی پر پانچ لاکھ کے مچلکو ں کے عوض وارنٹ گرفتاری منسوخ کر تے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی عدالت میں پیشی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے ۔