خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کیخلاف استغاثہ کے ایک گواہ کے وارنٹ گر فتاری جاری

منگل 4 اپریل 2017 23:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)انسداد دہشتگردی کی خصو صی عدالت نے سوشل میڈیا کے ذریعے 200سے زائد خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم عبد الواہاب علوی کے خلاف استغاثہ کے ایک گواہ کے وارنٹ گر فتاری اور چار کو طلبی کے نوٹسسز جاری کردئیے ۔گزشتہ روز انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری الیاس نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت کو بتایا گیا کہ استغاثہ کاایک اہم گواہ ٹو بہ ٹیک سنگھ کارہائشی محمد زمان بار بار طلبی کے باوجود اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لئے عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کر رہا ۔جبکہ ملزم استغاثہ کے گواہ محمد زمان کے نام سے جاری ہونے والی موبائل سم سے ہی خواتین ڈاکٹروں کو فون کالز کرکے بلیک میل کرتا رہا ۔ جس پر عدالت نے محمد زمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے مزید چارگواہوں وزیراں بی بی ،محمد اکبر، محمد شمیم سمیت ایک پولیس تفتیشی اہلکارکو شہادتوں کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔