آسٹریلیا میں تباہی مچانے والا طوفان نیوزی لینڈ سے ٹکراگیا، ایمر جنسی نافذ

طوفان ڈیبی کے باعث نیوزی لینڈ کے محکمہ موسمیات نے بارشوں اور تیز ہواوں کی وارننگ جاری کردی

منگل 4 اپریل 2017 14:07

ویلنگٹن/سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)آسٹریلیا میں تباہی مچانے والا طوفان ڈیبی نیوزی لینڈ سے ٹکراگیا،نیوزی لینڈ کے شہروینگوائی میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں تباہی مچانے والا طوفان ڈیبی نیوزی لینڈ سے ٹکراگیا جس کے بعد نیوزی لینڈ کے شہروینگوائی میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی۔

(جاری ہے)

طوفان ڈیبی کے باعث نیوزی لینڈ کے محکمہ موسمیات نے جنوبی حصے اور شمالی آئرلینڈ میں بارشوں اور تیز ہواوں کی وارننگ جاری کی ہے جبکہ وینگوائی میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے ۔طوفان ان علاقوں سے ٹکرایا ہے ،جو پہلے ہی نومبر میں آنے والے زلزلے سے تباہ حال ہیں، متعدد ہائی وے بھی بند کرد یئیگئے ہیں۔آسٹریلیا میں ڈیبی طوفان کے باعث 6 ہلاکتیں ہو ئیں ۔

متعلقہ عنوان :