الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران کا تقرر کر دیا

منگل 4 اپریل 2017 23:38

لالہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران کا تقرر کر دیا ہے، ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاآغاز کل سے ہوگا جبکہ پولنگ 2مئی کو ہوگی۔ الیکشن کمشن آف پاکستان کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گجرات ظہیر عباس چٹھہ کو یونین کونسل نمبر 1تا20کا ریٹرننگ آفیسر، ناصر گھمن اور غلام عباس کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے، ایڈیشنل کمشنر اشتمال ملک غضنفر اعوان یونین کونسل نمبر 21تک 40کے ریٹرننگ آفیسر، اجمل حسین، محمد قاسم اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر، ڈپٹی ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفیئر عدنان اسلم وڑائچ یونین کونسل 41تا58کے ریٹرننگ آفیسر ، محمد نواز، ساجد زمان اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر، ذوالفقار علی باگڑی یونین کونسل 80تا106کے ریٹرننگ آفیسر، مرزا طاہر اور مرزا عباس اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر، چیف آفیسر بلدیہ کھاریاں ملک شفقت منیر یونین کونسل 81تا 106 کے ریٹرننگ آفیسر ، بلال انور، جاوید احمد اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ، اے سی سرائے عالمگیر آذبہ عظیم یونین کونسل نمبر 107تا117کی ریٹرننگ آفیسر، انور حسین، یاسر شاہ اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا انتخابی شیڈول کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدوار 6اپریل سے 7اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، سکروٹنی10اور 11اپریل کو ہوگی، 13اپریل کو اپیل کی جاسکے گی، اپیل پر فیصلہ 15اپریل کو کیا جائے گا، امیدوار 17اپریل کو کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کر دی جائے گی ، ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 2مئی کو ہوگی، ریٹرننگ آفیسر کامیاب امیدواروں کا اعلان 3مئی کو کریں گے، 12اپریل کو کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا جبکہ کامیاب ہونیوالے نمائندی16مئی کو حلف اٹھائیں گے۔