جرمن چانسلر نے ملک میں مسلمانوں کے لیے مخصوص قوانین کا منصوبہ مسترد کردیا

منگل 4 اپریل 2017 16:20

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے ملک میں مسلم کمیونٹی کے مذہبی فرائض کو ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقجرمن چانسلر انجیلا میرکل نے مسلم کمیونٹی کے مذہبی فرائض کو ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میرکل کی اپنی ہی سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین نے تجویز کیا تھا کہ ملک میں ایسے قواعد متعارف کرائے جائیں، جن کے تحت مسلمانوں کے حقوق اور فرائض کا تعین کیا جائے۔ اس مجوزہ منصوبے میں مسلم مبلغین کے سخت ضوابط اور مسجدوں کی رجسٹریشن کی بات بھی کی گئی تھی۔ تاہم میرکل نے کہا کہ جرمنی میں مذہبی برداشت اور آزادی جیسے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :