بھارت نے تمام فوجی چھاونیوں میں گوشت کی فراہمی بند کردی

زندہ مرغوں کی فراہمی بھی بند،فوجیوں کو فروزن چکن مہیا کیا جائیگا،بھارتی میڈیا

منگل 4 اپریل 2017 17:49

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)بھارتی فوج کی تمام چھاونیوں میں جانوروں کے گوشت کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جبکہ بھارتی فوجیوں کو زندہ مرغیوں کی فراہمی بھی بند کردی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ بھارت میں مودی سرکار نے فوج کی تمام چھاونیوں میںگوشت کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اب تمام فوجی چھاونیوں میں فروزن چکن سپلائی کیا جائے گا۔اس سلسلے بھارت کے چودہ لاکھ فوجیوں میں سے ہر ایک کو اوسطاً یومیہ ایک سو ستر گرام مرغی کا گوشت فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :