بلقان کے ممالک میں پھنسے پناہ گزینوں کو بدسلوکی کا سامناہے، آکسفیم

پناہ کے متلاشی ایسے غیر ملکیوں کو مارا پیٹا جاتا ہے، ان سے ان کی ملکیتی اشیاء چھین لی جاتی ہیں،رپورٹ

جمعہ 7 اپریل 2017 15:05

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)بلقان کے ممالک میں پھنسے مہاجرین کو پولیس کی جانب سے تشدد اور بدسلوکی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آکسفیم نامی غیر سرکاری تنظیم کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ پناہ کے متلاشی ایسے غیر ملکیوں کو مارا پیٹا جاتا ہے، ان سے ان کی ملکیتی اشیاء چھین لی جاتی ہیں اور ان سے غیر انسانی سلوک کیا جاتا ہے۔ آکسفیم کے مطابق ان پناہ گزینوں کو سیاسی پناہ کے ایک شفاف طریقہ کار تک رسائی بھی حاصل نہیں اور اکثر انہیں ٹولیوں میں ملک بدر کر دیا جاتا ہے۔ آکسفیم نے اپنی اس رپورٹ کی تیاری میں مہاجرین کے لیے کام کرنے والی دو دیگر تنظیموں کی بھی مدد لی۔