نوشہرہ،جمعیت اجتماع،جی ٹی روڈپرٹریفک کا نظام درہم برہم ، ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کسی قسم کا پلان ترتیب دینے میں ناکام

جمعہ 7 اپریل 2017 23:21

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)جمعیت اجتماع،جی ٹی روڈپرٹریفک کا نظام درہم برہم ،ہوکررہ گیاٹریفک پولیس اور انتظامیہ کسی قسم کا پلان ترتیب دینے میں ناکام،بحرین کا وفدبھی ٹریفک میں پھنسارہا، لاکھوں افراد کئی کئی کلو میٹر پیدل سفرکرنے پر مجبورہوگئے تفصیلات کے مطابق انتظامیہ اور ٹریفک پولیس تاسیس جمعیت اجتماع کے حوالے سے ٹریفک پلان ترتیب دینے میں ناکام ہوگئے۔

اور تاحال ہزاروں گاڑیں ٹریفک جم میں پھنس ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

جس کے باعث چمکنی سے اٹک تک جی ٹی روڈ پر دونوں جانب ہزاروں کی تعداد میں گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں جس کے باعث اپنی گاڑیاں سڑکوں کے کنارے چھوڑ کر اجتماع مین شریک ہونے کے لیے پہنچ گئے ،مذکورہ صورت حال کی وجہ سے بحرین سے آیا ہوا وفد بھی کئی گھنٹوں تک جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے اڑدہام میں پھنسا رہا ،ٹریفک جم کی وجہ سے اتنی شدید مشکلات درپیش ہونے کے باعث ٹریفک پولیس اہلکار اجتماع گاہ کے قریب کہیں بھی نظر نہ آئے جس کے باعث ہائی وے پولیس کو موقع پر پہنچنا پڑا تاہم وہ بھی معاملات کو کنٹرول نہ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :