بھارت ، امتحان میں ناکامی کا خوف ، طا لبعلم نے ہوٹل کی 19ویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی

جمعہ 7 اپریل 2017 18:24

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)بھارتی ریاست ممبئی میں ایک 24سالہ طالبعلم نے ہوٹل کی 19ویں منزل سے چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق 24سالہ منیجمنٹ کے طالبعلم اور بہادر واج نے ممکنہ طور پر امتحان میں ناکامی کے ڈر کے باعث نشے میں دھت ہوکر ہوٹل کی 19ویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی دریں اثناء قومی جرائم ریکاڈ بیورو کی جانب سے جاری کئے گئے ڈیٹا میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں ہر ایک گھنٹہ میں ایک طالبعلم خودکشی کرتاہے رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 89.34طلباء نے خودکشی کی جبکہ گزشتہ 5سالوں میں 39.775طلباء نے خودکشیاں کی۔

متعلقہ عنوان :