چینی شخص نے خاتون روبوٹ سے شادی کرلی، روبوٹ بیوی کمپنی کی ترجمان کی اضافی ذمہ داری بھی ادا کرے گی

جمعہ 7 اپریل 2017 15:34

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) چین کے ایک انجینئر نے اپنی بنائی ہوئی خاتون روبوٹ سے شادی کرلی۔ چین کے مقامی اخبار کے مطابق 31 سالہ ژینگ جیا جیا چائنا میں مصنوعی ذہانت اور روبوٹ بنانے والے انجینئر ہیں، انہوں نے گزشتہ سال ایک خاتون روبوٹ بنایا جسے انہوں نے ’’ینگی ینگ‘‘ کا نام دیا لیکن اب اس انجینئر نے اسی روبوٹ سے شادی کرلی ہے ۔

دنیا کی اس انوکھی شادی میں دٴْلہا کے اہل خانہ اور دوست بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

شادی کی تقریب چینی رسم و رواج کے مطابق ہوئی تاہم اسے قانونی طور پر رجسٹر نہیں کیا گیا ۔ شادی کی تقریب میں دٴْلہا اور دٴْلہن نے کالے کپڑے زیب تن کررکھے تھے جب کہ روبوٹ دٴْلہن نے سرخ رنگ کا اسکارف بھی لیا ہوا تھا۔انجینئر نے بتایا کہ وہ اب اپنی اس روبوٹ بیوی کو مزید بہتر بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جس میں وہ بول سکتی ہے اور گھر کے کام کاج بھی کرسکتی ہے۔انجینئر کا کہنا ہے کہ ان کا بنایا ہوا یہ روبوٹ بعض چائنیز کرداروں کو نہ صرف شناخت کرسکتا ہے بلکہ کچھ حد تک الفاظ کی ادائیگی کے بھی قابل ہے۔ مقامی اخبار کے مطابق اب انجینئر کی کمپنی کی ترجمان بھی ان کی روبوٹ بیوی ہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :