بشار الاسد کی افواج پر گولہ باری ، شامی عوام کا امریک صدر سے اظہار تشکر

سوشل میڈیا اکاونٹس کی پروفائل پکچرز پر ٹرمپ کی تصاویر لگا کر ان کا شکریہ ادا کیا

جمعہ 7 اپریل 2017 22:51

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) بشار الاسد کی افواج پر گولہ باری کرنے پر شامی عوام کی جانب سے امریکی صدر کیلئے اظہار تشکر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معصوم شامی عوام پر بشار الاسد کی افواج کی جانب سے کیمیائی حملوں کے بعد جمعہ کے روز امریکہ کی جانب سے شام پر بڑا حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ کی جانب سے بشار الاسد کی افواج پر 50 کروز میزائلوں سے حملہ کیا گیا جس میں شامی صدر کی افواج کو بڑا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ امریکا کے اس اقدام پر شامی عوام کی جانب سے امریکی صدر کیلئے اظہار تشکر کیا جا رہا ہے۔ شامی عوام کی جانب سے سوشل میڈیا اکاونٹس کی پروفائل پکچرز پر ٹرمپ کی تصاویر لگا کر ان کا شکریہ ادا کیا جا رہا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :