بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا

جمعہ 7 اپریل 2017 23:32

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے، ڈیم میں پانی کا لیول 1389.04 فٹ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم ذرائع کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کے لیول میں اضافہ ہو گیا ہے اور پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 9 فٹ بلند ہو کر 1389.04 فٹ ہو گئی ہے جبکہ ڈیم میں پانی کی آمد 32100 اور اخراج 25000 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کے 14 میں سے 7 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں جبکہ 7 پیداواری یونٹ سے 590 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بارشوں کے جاری سلسلہ سے تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :