جنوبی افریقہ کے صدر کے خلاف ملک گیر مظاہرے

جمعہ 7 اپریل 2017 22:51

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)جنوبی افریقہ میں مٴْلکی صدر جیکب زٴْوما کے خلاف ملک گیر مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ مظاہرین صدر زٴْوما سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپوزیشن جماعتوں نے کیپ ٹاؤن اور جوہانسبرگ سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں مظاہرے شروع کر رکھے ہیں جن میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔ صدر زٴْوما نے حال ہی میں ملکی وزیرِ اقتصادیات کو عہدے سے ہٹا دیا تھا جس کے بعد عوام میں حکومت کی مبینہ بدعنوانی اور معاشی عدم استحکام کے حوالے سے خدشات پائے جاتے ہیں۔ جوہانسبرگ میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے باعث مظاہرے میں شریک درجنوں مرد اور خواتین زخمی ہو گئے۔۔

متعلقہ عنوان :