امریکی ماہرین صحت نے دفاتر میں کام کے دبائو دور کرنے والے ملک شیک کی فہرست جاری کر دی

جمعہ 7 اپریل 2017 18:19

ممبئی ۔ 07 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) امریکی ماہرین صحت نے دفاتر میں کام کا دبائو دور کرنے والے ملک شیک کی فہرست جاری کر دی۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا نے حال میں دفتری دبائو دور کرنے والے ملک شیک کی فہرست جاری کی ہے،ان میں سویا مِلک شیک، کیلا اور مونگ پھلی مکھن شیک، اسٹرابیری اور پپیتا ملک شیک،مکس فروٹ ونیلا ملک شیک، انجیر اور کھجور ملک شیک اور چاکلیٹ، جو اور کیلا ملک شیک شامل ہیں،یہ ملک شیک کام کے دوران ہونے والی تھکان ،جسم کی کمزروری دور کرتے ہیں،پورے دن توانائی کو بحال رکھتے ہیں،یہ صحت سے بھرپور ملک شیک ہیں جو گرمیوں کی بہترین سوغات ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق ان ملک شیک کا استعمال کر کے دن بھر تازہ دم اور چست وچاک و چوبند رہا جا سکتا ہے۔