انڈونیشیا میں ہم جنسی پرستی کا ارتکاب کرنے والے 2 مردوں کو 100بیت مارنے کی سزا

پیر 10 اپریل 2017 16:17

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)انڈونیشیا میں ہم جنسی پرستی کا ارتکاب کرنے والے 2 مردوں کو 100بیت مارنے کی سزا سنادی گئی ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق انڈونیشیا کے صوبے آچے کی شرعی عدالت نے ہم جنسی پرستی کا ارتکاب کرنے والی2 مردوں کو ایک ایک سو بیت مارنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

شرعی پولیس کے ترجمان مارزوکی کے مطابق ان ہم جنس پرست مردوں کو شرعی امور کی نگرانی کرنے والی ایک کمیٹی کے ارکان نے ایک ہوسٹل کے کمرے سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار ہونے والے مردوں میں سے ایک کی عمر اکیس برس ہے جب کہ دوسرا تیئیس سال کا ہے گرفتار کیا تھا۔ اِس صوبے میں پہلی مرتبہ ہم جنسی پرستی کے مرتکب افراد کو سزائیں سنائی گئی ہیں۔