دھوپ نے ایک مرتبہ پھر موسم کی حدت میں اضافہ کردیا

پیر 10 اپریل 2017 23:34

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء) چمکیلی دھوپ نے پیر کے روزایک دفعہ پھر موسم کی حدت میں اضافہ کردیا۔ واپڈا کی طرف سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ چمکیلی دھوپ کی وجہ سے گندم کی فصل پر خوشگوار اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

چمکیلی دھوپ کی بدولت اپریل کے آخر اور مئی کے شروع میں گندم کی فصل کی کٹائی کا کام شروع ہوجائے گا۔ ابو سقراط اور محکمہ موسمیات کے مطابق14اپریل تک اب بارش کا کوئی امکان نہیں البتہ 13اور14اپریل کو کبھی دھوپ اور کبھی چھائوں والی صورتحال میں ہلکے بادل چھائے رہیں گے۔ 12اپریل کو موجودہ سیزن کا گرم ترین دن ہوگا اور درجہ حرارت 36ڈگری سنٹی گریڈ تک جائے گا۔

متعلقہ عنوان :