جوہری صلاحیتوں کے مالک ہیں ،امریکہ کو منہ توڑ جواب دیں گے، شمالی کوریا

پیر 10 اپریل 2017 16:17

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)شمالی کوریا نے کہا ہے کہ جوہری صلاحیتوں کے مالک ہیں ،امریکہ کو منہ توڑ جواب دیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کاکہنا ہے کہ شامی ہوائی اڈے پر امریکی حملہ جارحیت ہے ۔

(جاری ہے)

شمالی کوریائی محکمہ خارجہ کے ایک نا معلوم عہدے دار نے بتایا ہے کہ امریکہ کا شام پر حملہ ناقابل معافی اقدام ہے اور ہم امریکہ کے غیر محتاط رویئے اور جنگی جنون کے جواز میں اپنا جوہری پروگرام جائز مانتے ہیں۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں سے لیس ایک مضبوط ملک بن چکا ہے اور ہم امریکی حملوں کا منہ توڑ جواب دینیکی پوری صلاحیت رکھتے ہیں اور مستقبل میں بھی ہمارا جوہری پروگرام جاری رہے گا۔ شمالی کوریا کا ایک عرصے سے دعوی ہے کہ امریکہ اس پر قبضے کی تیاری میں مصروف ہے جس کی امریکی انتظامیہ مسلسل تردید کرتی آرہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :