امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن پرسوں روس کے دورے پر ماسکو پہنچیں گے

ریکس ٹِلرسن روسی حکام سے ملاقاتوں میں شامی تنازعے ، بشارالاسد کے اقتدار سے علیحدہ ہونے اور کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو تلف کرنے کے بارے میں بھی بات کریں گے،غیر ملکی میڈیا

پیر 10 اپریل 2017 16:17

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن پرسوں بدھ کو روس کے دورے پر ماسکو پہنچیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن پرسوں بدھ کو روس کے دورے پر ماسکو پہنچیں گے ان کے اس دورے کے دوران مختلف ملاقاتوں کے ایجنڈے میں شامی تنازعے کو فوقیت حاصل رہے گی۔

(جاری ہے)

امکان ہے کہ وہ اس دورے کے دوران شامی صدر بشارالاسد کے اقتدار سے علیحدہ ہونے اور کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو تلف کرنے کے بارے میں بھی بات کریں گے۔ ٹِلر سن نے واضح کیا ہے کہ وہ روسی قیادت کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ ماسکو اب صدر اسد کی مسلسل حمایت سے دستبردار ہو جائے۔ انہوں نے اتوار نو اپریل کو اپنے ایک انٹرویو میں اس توقع کا بھی اظہار کیا تھا کہ روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف کے ساتھ ان کی بات چیت مثبت اور تعمیری ہو گی۔

متعلقہ عنوان :