سرکاری ہسپتالوں میں بیڈز کی کمی سمیت دیگر سہولیات کے فقدان کیخلاف درخواست اعتراض کے ساتھ واپس

پیر 10 اپریل 2017 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء) لاہور ہائیکورٹ آفس نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں بیڈز کی کمی سمیت دیگر سہولیات کے فقدان کے خلاف درخواست پر اعتراض لگا کر واپس کردی ۔

(جاری ہے)

مقامی وکیل فہد صدیقی نے ہسپتالوں میں سہولیات کی کمی کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پی آئی سی میں بیڈز کی کمی کے باعث مریضوں کاعلاج انہیں زمین لٹا کر کیا جارہاہے ،اگر 8ماہ میں میٹرو بن سکتی ہے تو ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان بھی ختم ہوسکتا ہے ۔

صحت اور تعلیم کے فنڈز کو ترقیاتی کاموں پر خرچ کیا جارہاہے جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو وہ تمام سہولتیں دی جائیں جو ان کا آئینی اور قانونی حق ہیں۔رجسٹرار آفس کی جانب درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا گیا کہ درخواست گزار نے تصدیق شدہ دستاویزات پٹیشن کے ساتھ نہیں لگائیں ۔