پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ویجیٹیبل فیٹ سے تیار کردہ ڈیری آئس کریم بنانے والی کمپنیوں کیخلاف ایکشن کا فیصلہ

ویجیٹیبل فیٹس سے بنی فروزن ڈیزرٹس بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے نقصان دہ ہیں،ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا فروزن ڈیزرٹس بنانے والی کمپنیوں کو لیبل اور اشتہارات درست کرنے کی ہدایت

پیر 10 اپریل 2017 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایسی تمام کمپنیوں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے جو ویجیٹیبل فیٹ سے تیار کردہ فروزن ڈیزرٹس کو ڈیری آئس کریم کے طور پر فروخت کر رہی ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جاری کی گئی حالیہ وارننگ میں فروزن ڈیزرٹس کو ڈیری آئس کریم بناکر بیچنے والی کمپنیوں کومتنبہ کیا گیا ہے کہ ویجیٹیبل فیٹ سے بنی فروزن ڈیزرٹ کو ڈیری آئس کریم کے طور پر بیچنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

ایک اشتہار کے ذریعے سب کو خبر دار کیا ہے کہ سستے ریٹس پر بکنے والی فروزن ڈیزرٹس کے گمراہ کن ٹی وی اور اخبار اشتہارات کے ساتھ ساتھ ڈبوں پر لگے لیبل درست کیے جائیں۔ 100 سے 120 روپے لیٹر بکنے والی فروزن ڈیزرٹس بچوں کی دماغی نشوونما کے لیے مضر ہیں۔

(جاری ہے)

ان فروزن ڈیزرٹس میں ڈیری فیٹ کی جگہ ویجیٹیبل فیٹ استعمال کیا جاتا ہے جو بچوں کی دماغی اور جسمانی نشوونما کوروکتا ہے۔

اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ حالیہ جائزے کے مطابق 44فی صد بچوں میںنشوونماکی کمی کا شکار ہیں۔بچوں کی نشوونما کے لیے ڈیری فیٹ ضروری ہیں تاہم ویجیٹیبل فیٹ ان کے لیے نقصان دہ ہے۔ اس لیے پہلے مرحلے میں تمام فروزن ڈیزرٹس کے لیبل پر وارننگ -"یہ آئس کریم نہیں فروزن ڈیزرٹ ہے اور ویجیٹیبل فیٹ سے بنی ہی"درج کروا رہے ہیں ۔

علاوہ ازیں تمام سٹیک ہولڈرز بشمول فروزن ڈیزرٹ بنانے والی کمپنیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ ڈیری آئس کریم بھی متعارف کروائیں تاکہ بڑوں کے علاوہ بچے بھی ان کی مصنوعات سے کسی بھی خوف و خطرے کے بغیر لطف اندوز ہو سکیں۔نورالامین مینگل نے کا اس سلسلے میں مزید کہنا تھا کہ والدین سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو فروزن ڈیزرٹس کی بجائے ڈیری فیٹ سے بنی آئس کریم کھلائیں۔ دوسرے مرحلے میں ان تمام کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا جن کے لیبل گمراہ کن اور اشتہارات مبہم پائے گئے۔

متعلقہ عنوان :