ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر فراڈ کے ملزم کی فرار کی کوشش ناکام

ملزم اور مدعی کے وکیل گتھم گتھا ،تھپڑوں ، گھونسوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا

پیر 10 اپریل 2017 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء) لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر فراڈ کے ملزم کی فرار کی کوشش ناکام ، ملزم اور مدعی کے وکیل گتھم گتھا ہو گئے اور ایک دوسرے پر تھپڑوں ، گھونسوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شہباز رضوی نے کاروباری پارٹنر کو جعلی چیک دینے کے مقدمہ کے ملزم یاسر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی جس پر مدعی اور اس کے وکیل نے ملزم کو پکڑ لیا جس پر ملزم یاسر نے وکیل اور مدعی پر حملہ کر دیا۔احاطہ عدالت میں دونوں جانب سے گھونسوں،لاتوں اور تھپڑوں کا آزادنہ استعمال کیا گیا،احاطہ عدالت میں موجود بعض وکلا نے لڑائی ختم کراتے ہوئے بیچ بچا کروایا،اور ملزم یاسر کو شادباغ پولیس کی تحویل میں دے دیا ۔