جمہوری حکومت صحت مند پاکستان کیلئے سخت محنت اور جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ،پائیدار ترقی کے حصول کیلئے قومی اسمبلی سمیت صوبوں میں ٹاس فورس بنائی گئی ہیں ، غذائی قلت کے خاتمے کیلئے مزید سہولیات اور قانون سازی کیلئے کوشاں ہیں

وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیبکی ’ سن موومنٹ ‘‘کی اسسٹنٹ سیکرٹری سے ملاقات میں گفتگو

پیر 10 اپریل 2017 23:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت صحت مند پاکستان کیلئے سخت محنت اور جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ،پائیدار ترقی کے حصول کیلئے قومی اسمبلی سمیت صوبوں میں ٹاس فورس بنائی گئی ہیں ، غذائی قلت کے خاتمے کیلئے مزید سہولیات اور قانون سازی کیلئے کوشاں ہیں ۔

وہ پیر کو’’ سن موومنٹ ‘‘کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل گردا وربرگ سے ملاقات میں گفتگو کر رہی تھیں ۔ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل سن موومنٹ نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں وزیر مملکت کے کردار کو سراہا ۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف میں صحت مند پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، جمہوری حکومت صحت مند پاکستان کے لئے سخت محنت اور جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے قومی اسمبلی سمیت صوبوں میں ٹاس فورس بنائی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ویژن 2025کے حصول کیلئے پائیدار ترقی کے سیکرٹریٹ میں تعاون ضروری ہے ، صحت مند پاکستان کیلئے مختلف ملکوں کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے ، غذا کے ذریعے نومولود بچوں ، مائوں اور جوانوں کی صحت کے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں ، صحت مند معاشرے کی مدد سے ہی پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ممکن ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے آگاہی مہم اہم کردارادا کر سکتی ہے ، وزارت اطلاعات آگاہی مہم سے متعلق ہر ممکن اقدام کرے گی ، پاکستان پہلا ملک ہے جہاں پائیدار ترقی کے اہداف کیلئے اپنے سیکرٹریٹ قائم ہے ، غذائی قلت کے خاتمے کیلئے مزید سہولیات اور قانون سازی کیلئے کوشاں ہیں ۔ (ار)