فیصل آباد،شہد کی مکھیوں کے ڈنگ مارنے سے 4افراد طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل

پیر 10 اپریل 2017 23:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)شہد کی مکھیوں کے ڈنگ مارنے سے 4افراد کی حالت غیر ، چاروں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل ، تفصیلات کے مطابق گٹ والا پل سے گزرنے والے شہریوں پر شہد کی مکھیاں اچانک حملہ آور ہو گئیں جس کے نتیجہ میں 35سالہ نورین ، 36سالہ نعیم ، 6سالہ گوہر اور5سالہ حسین کی حالت غیر ہو گئی ، متاثرین کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔