شام میں کیمیائی حملہ روس کی ناکامی کے سبب ہوا،امریکی وزیر خارجہ

روس شامی حکومت کو باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں کیمیائی حملہ کرنے سے باز رکھنے میں ناکام رہا جس سے بچے اور معصوم لوگ ہلاک ہوئے، ریکس ٹیلر سن

پیر 10 اپریل 2017 16:11

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے روس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شامی حکومت کو باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقوں میں کیمیائی حملہ کرنے سے باز رکھنے میں ناکام رہا ہے۔روس نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کی تباہی یقینی بنانے پر اتفاق کیا تھا اور اس عمل میں ناکامی کی وجہ سے ہی شامی حکومت یہ حملہ کر سکی۔

(جاری ہے)

ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ ٹیلرسن نے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ اس مبینہ حملے میں روس بھی حصہ دار تھا۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس نے شامی ہتھیاروں کے ذخیرے کو تلف کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی اور اس میں اس کی ناکامی کی وجہ سے زیادہ بچے اور معصوم لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ روس شامی حکومت کا اہم اتحادی ہے اور اس نے 2013 میں شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے معاہدے میں مدد کی تھی۔

متعلقہ عنوان :