مسجد کے اندر داخل ہو کر اپنے مخالف کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

منگل 11 اپریل 2017 07:49

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)ملزم نے مسجد کے اندر داخل ہو کر اپنے مخالف کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ، ریسکیو اہلکاروں نے مقتول کی نعش ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال پہنچا دی ، بتایا گیا ہے کہ گرجاکھ کا رہائشی آصف علی الصبح نماز کی ادائیگی کیلئے مسجد گیا تو اس دوران ملزم شہباز نے مسجد کے اندر داخل ہو کر اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں آصف موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

واقع کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچنے والی پو لیس اور ریسکیو اہلکاروں نے مقتول کی نعش کو ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ، مقتول ایک بچے کا باپ ہے ، دوسری جانب پو لیس کا کہنا ہے کہ 2014ء میں مقتول نے معمولی تلخ کلامی پر ہونے والے جھگڑے کے دوران شہباز کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا تھا جس پر آصف کو جیل بھجوا دیا گیا تھا، اسی رنجش کا ملزم نے بدلہ لیا ہے تاہم ملزم کی گرفتاری کیلئے پو لیس نے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :