امریکا کو برطانیہ کے ساتھ اپنے قیمتی تعلقات پر توجہ دینا چاہیے،امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن

منگل 23 جنوری 2018 18:29

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 23 جنوری 2018ء)امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ امریکا کو برطانیہ کے ساتھ اپنے قیمتی تعلقات پر توجہ دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے منگل کو برطانوی دارالحکومت لندن میںوزیراعظم ٹیریزا مے اور وزیرخارجہ بورس جانسن سے ملاقات کی ،ریکس ٹلر سن نے کہا کہ ملاقات میں امریکی صدرٹرمپ کے دورہ لندن پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ٹلرسن کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کا اپنا مجوزہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ ٹرمپ کے اس دورے کی منسوخی کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان انتہائی قریبی تعلقات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :