امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے سال میں گزشتہ سالوں کے مقابلے میں ملازمتوں کی شرح 10فیصد کم رہی

منگل 23 جنوری 2018 17:49

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 23 جنوری 2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت کے پہلے سال میں دی جانے والی ملازمتوں کی شرح میںگزشتہ ادوار کے پہلے سالوں میں دی جانے والی ملازمتوں کی نسبت کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔گیلپ سروے کی رپورٹ کے مطابق ریبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے صدر ٹرمپ نے اپنے اقتدار کے پہلے سال میں اوسطا 38.4 فی صد ملازمتوں کی منظوری دی گئی اس کے مقابلے میں ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے دور حکومت کے پہلے سال میں 57.2فی صد ملازمتوں کی منظوری دی گئی جبکہ ڈیمو کریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے بل کلنٹن کے دور حکومت کے پہلے سال میں 49.3فی صد ملازمتوں کی منطوری دی گئی۔

سروے کے مطابق 10 میں سے 6منتخب امریکی صدور نے اپنے دور حکموت کے پہلے سالوں میں 60فی صد ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

20جنوری 2017 سے 21جنوری 2018 کے درمیان ہونے والے سروے میں ایک لاکھ 710افراد نے حصہ لیا اس دوران یہ بات سامنے آئی کہ 1945سے اب تک کہ تمام امریکی صدور کے پہلے سال میں دی جانیوالی ملازمتوں سے ٹرمپ کے دور صدارت کے پہلے سال میں دی جانیوالی ملازمتوں کی تعداد 10فی صد کم ہے۔ سروے کے دواران واضح ہوا کہ ٹرمپ نے اپنی الیکشن کمپین میں جن باتوں کا ذکر کیا تھا ان کو پورا کرنے میں بھی ناکام رہے۔

متعلقہ عنوان :