ملک بھر سے حج درخواستوں کا آج آخری دن

منگل 23 جنوری 2018 23:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 23 جنوری 2018ء)ملک بھر سے حج درخواستوں کی وصولی کا (آج) آخری دن ہے ، ملک بھر سے 13 بینکوں کے ذریعے مسلسل 9 دن حج درخواستیں وصول کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان مذہبی امور کے مطابق (آج) بروز بدھ حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن ہو گا،سرکاری حج سکیم میں 3 لاکھ 25 ہزار سے زائد درخواستوں کی وصولی ہوئی، سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی جمعہ 26 جنوری کی شام 4 بجے ہو گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر مزہبی امور سردار محمد یوسف قرعہ اندازی کا آغاز کریں گے، قرعہ اندازی کے بعد درخواست گزاروں کو کامیابی اور ناکامی کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس کی جائے گی۔اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور سے درخواستوں کی تعداد 60، 60 ہزار سے زائد ہے۔ملتان کے ذریعے حج درخواستوں کی تعداد 28ہزار، کوئٹہ 16، فیصل آباد 15، سیالکوٹ سے 11 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوئیں ۔18 ہزار درخواست گزاروں کی عمر 70 سال سے زائد ہے۔وزارت مزہبی امور کی ویب سائٹ پر بھی نتائج دیکھے جا سکیں گے

متعلقہ عنوان :