عمران خان کا بشریٰ بی بی کے مشورے پر خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ

منگل 23 جنوری 2018 22:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 23 جنوری 2018ء) عمران خان نے بشریٰ بی بی کے مشورے پر خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان کو پارلیمنٹ سے استعفیٰ دینے کے حوالے سے ان کی روحانی پیرنی بشریٰ بی بی کی جانب سے خصوصی مشورہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بشریٰ بی بی نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی صورت خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل نہ کریں۔ نہ ہی انہیں قومی اسمبلی سے استعفے دینے کی ضرورت ہے۔ بشریٰ بی بی نے عمران خان کے تلقین کی ہے کہ اگر انہوں نے استعفے دیے تو یہ ان کی جماعت کیلئے بے حد نقصان  دہ ثابت ہوگا۔ جبکہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کو استعفے دینے کی بجائے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔