لاہور ایئرپورٹ پر بزرگ ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کی انتہا کر دی

سری لنکا سے آنے والے مسافر محمد علی کو اس کے گم ہونے والے ساڑھے 3 لاکھ روپے واپس لوٹا دیئے

منگل 23 جنوری 2018 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 23 جنوری 2018ء) لاہور ایئرپورٹ پر ڈیوٹی کرنے والے بزرگ ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کی انتہا کر دی، پارکنگ سے ملنے والے ساڑھے تین لاکھ روپے مسافر کو واپس لوٹا دیئے۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کے ٹیکسی ڈرائیور عبدالخالق ابراہیم نے ایمانداری کی انتہا کر دی، سری لنکا سے آنے والے مسافر محمد علی کو اس کے گم ہونے والے ساڑھے 3 لاکھ روپے واپس لوٹا دیئے، ذرائع نے بتایا کہ مسافر محمد علی سری لنکن ایئر لائنز کی پرواز 185 پر کولمبو سے لاہور پہنچا جس نے اپنا پرس ایئرپورٹ کی پارکنگ کھو دیا، اس دوران قریب سے گزرنے والے بزرگ ٹیکسی ڈرائیور عبدالخالق ابراہیم نے زمین پر پڑا پرس دیکھا تو اٹھا کر ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیا بعد ازاں ایئرپورٹ پولیس نے مسافر کو تلاش کر کے تصدیق کے بعد ساری رقم اصل مالک کے حوالے کر دی۔

دوسری جانب اپنی گمشدہ رقم ملنے پر سری لنکا سے آنے والے مسافر محمد علی نے ایئرپورٹ کے بزرگ ٹیکسی ڈرائیور عبدالخالق ابراہیم سمیت ایئرپورٹ پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :