نواز شریف کا بیان،تحریک انصاف کے جانب سے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش

نواز شریف کرپشن، منی لانڈرنگ چوری اور جھوٹے بیانات کی وجہ سے اعلی عدلیہ سے مصدقہ طور پر نا اہل قرار دیئے گئے ، جس کے نتیجے میں وہ اس ایوان کی رکنیت کے اہل نہیں رہے ،وہ قانونی طور پر نا اہلی کی وجہ سے کسی بھی قسم کا عہدہ رکھنے کے مجاز بھی نہ رہے ،نواز شریف اپنی تقاریر میں خود کوشیخ مجیب الرحمٰن سے تشبیہ دے کر اس ملک دشمن ایجنڈے کو تقویت دے رہے ہیں ، یہ ملک دشمن ایجنڈا اِس ملک کے اداروں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے ، یہ ایوان ناہل وزیر اعظم کے اس بیان کا شدید نوٹس لیتا ہے اور اس کی خلاف قرار واقعی کاروائی کا پر زور مطالبہ کرتا ہے ،قرارد داد

منگل 23 جنوری 2018 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 23 جنوری 2018ء)نواز شریف کے خود کو شیخ مجیب سے تشبیہ دینے کے بیان پر تحریک انصاف کے جانب سے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کر دی گئی۔قرار داد رکن قومی اسمبلی مراد سعید کی جانب سے جمع کرائی گئی۔قرار داد کے متن کے مطابق نواز شریف کرپشن، منی لانڈرنگ چوری اور جھوٹے بیانات کی وجہ سے اعلی عدلیہ سے مصدقہ طور پر نا اہل قرار دیئے گئے۔

(جاری ہے)

وہ اپنی صفائی میں اور اپنی بے گناہی میں کوئی ایک چیز بھی پیش کرنے میں ناکام رہے۔جس کے نتیجے میں وہ اس ایوان کی رکنیت کے اہل نہیں رہے۔وہ قانونی طور پر نا اہلی کی وجہ سے کسی بھی قسم کا عہدہ رکھنے کے مجاز بھی نہ رہے۔نواز شریف اپنی تقاریر میں خود کوشیخ مجیب الرحمٰن سے تشبیہ دے کر اس ملک دشمن ایجنڈے کو تقویت دے رہے ہیں۔یہ ملک دشمن ایجنڈا اِس ملک کے اداروں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے۔ یہ ایوان اس نا اہل وزیر اعظم اور اس کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہے۔یہ ایوان ناہل وزیر اعظم کے اس بیان کا شدید نوٹس لیتا ہے اور اس کی خلاف قرار واقعی کاروائی کا پر زور مطالبہ کرتا ہے۔