وزیراعلیٰ پنجاب کی زینب سانحہ کا ملزم گرفتار ہونے پر تالیوں سے بھرپور پریس کانفرنس شرمناک ہے،سید خورشید شاہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس پرردعمل

منگل 23 جنوری 2018 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 23 جنوری 2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی زینب سانحہ کا ملزم گرفتار ہونے کے بعد تالیوں اور مبارکبادوں سے بھرپور پریس کانفرنس شرمناک ہے،شہباز شریف کو ڈوب مرنا چاہئے کہ وہ ان بچیوں کو بچا نہیں سکا۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں خورشید شاہ نے کہا کہ قصور کے اڑھائی سو بچے اور بارہ بچیاں پنجاب حکومت کے منہ پر طمانچہ ہیں، اگر دنیا کی دوسری بڑی لیب لاہور میں ہے تو باقی ملزمان گرفتار کیوں نہیں کیے جا سکے، اڑھائی سو بچوں اور بارہ بچیوں کے ملزمان کی گرفتاری کی مبارکباد کب لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی زینب سانحہ کا ملزم گرفتار ہونے کے بعد تالیوں اور مبارکبادوں سے بھرپور پریس کانفرنس شرمناک ہے،شہباز شریف کو ڈوب مرنا چاہئے کہ وہ ان بچیوں کو بچا نہیں سکا۔