ضلعی انتظامیہ پشاورکی سوشل میڈیا پر کھلی کچہری،عوامی شکایات کا براہ راست جائزہ لیا

منگل 23 جنوری 2018 23:32

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 23 جنوری 2018ء)ضلعی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ڈپٹی کمشنر پشاور اسلام زیب کی صدارت میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان،اسسٹنٹ کمشنر محمد مغیث ثنا ء اللہ، ایس پی کینٹ فضل احمد جان ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز قیصر خان کنڈی اور سعیدا للہ جان, اسسٹنٹ کمشنر یوٹی فرقان اشرف ،اسسٹنٹ پروگرامر آصف وہاب، ڈی سی رضا کار فورس کے عامر نواب، ملک افتخارسمیت ما تحت محکموں کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ضلعی انتظامیہ کے آفیشل فیس بک پیج پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے عوامی شکایات کا براہ راست جا ئزہ لیا۔ براہ راست سیشن کے موقع پر لوگوں نے فیس بک کمنٹس کے زریعے اپنے مسا ئل کے بارے میں آگا ہ کیا۔

(جاری ہے)

زیادہ تر شکایات بازاروں میں غیر قانونی تجاوزات کے بارے میں تھیں جبکہ بھینسوں کو دودھ زیادہ دینے کے لیے غیر قانونی طور پر مضر صحت انجکشن لگانے کی بھی شکایت کی گئی۔

اکثر لوگوں نے غیر قانونی سپید بریکرز کے بارے میں شکایت کی اور ورسک روڈ پر فلنگ سٹیشن کے کم مقدار کی بھی شکایت کی گئی۔ کھلی کچہری میں شکایت کی گئی کہ اکثر فلور مل آٹے میں پلاسٹک شامل کر رہے ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جا ئے جبکہ درزیوں کے بڑھتے ہوئے ریٹ کو بھی چیک کیا جا ئے ۔ لوگوں نے شکایت کی کہ پشاور کے اکثر علاقوں میں نانبائیوں کی روٹی کا وزن کم ہے اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی پارکنگ میں مریضوں سے پارکنگ فیس وصول کی جاتی ہے اس کو فری کیا جائے۔

کھلی کچہر ی میں شکایت کی گئی کہ زریاب کالونی سمیت اکثر علاقوں میں گیس کا پریشر بہت کم ہے اس کو پورا کیا جائے جبکہ پشاور کے اکثر علاقوں میں شیر فروشوں کی دکانوں میں دودھ کی جدید لیبارٹری کے زریعے چیکنگ کی جا ئے۔کمنٹس میں کہا گیا کہ حیات آباد سمیت دیگر علاقوں میں صفائی کی حالت کو بہتر بنایا جا ئے اورپشاور صدر سمیت دیگر علاقوں سے سٹیل سپیڈ بریکرز اور غیر قانونی کیٹ آئیز کو ختم کیا جا ئے ۔

۔ اس براہ راست سیشن میں ڈپٹی کمشنر پشاور کو لوگوں نے اپنے کمنٹس میں مختلف مسا ئل کے بارے میں آگاہ کیاجبکہ ڈپٹی کمشنر پشاور نے براہ راست سیشن میں لوگوں کے کمنٹس پر جوابات دیے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا کہE کھلی کچہری کا مقصد حکومت و انتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے کو ختم کر نا ہے اور عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر نا ہے۔ انھوں نے تمام افسران کو شکایات کے حل کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ ان کی شکایات کو بہت جلد حل کیا جا ئے گا۔جبکہ عوام سے درخواست کی کہ ان کی درخواست اور شکایات پر کاروائی کے بارے میں ان کو ضرور آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :