بیلجیم میں دہشت گردی کا خطرہ کم ہو گیا ہے، وزیر اعظم میشیل

منگل 23 جنوری 2018 20:10

بر سلز (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 23 جنوری 2018ء)بیلجیم کے وزیر اعظم چارلس میشیل نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گر دی کا خطر ہ کم ہو گیا ہے، منگل کو غیر ملکی میڈ یا کے مطا بق چارلس میشیل نے اب اس خطرے کا لیول کم کرتے ہوئے اس کا درجہ دو کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عندیہ دیا ہے کہ اب اس یورپی ملک میں مزید دہشت گردانہ حملوں کا امکان کم ہو گیا ہے۔ تاہم میشیل نے کہا کہ اب بھی ملک بھر کے حساس مقامات پر فوجی تعیناتی برقرار رہے گی۔ حالیہ برسوں میں یورپ ہوئے متعدد دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں کئی ممالک سمیت اس مغربی یورپی ملک میں بھی سکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے تھے۔