کلثوم نواز صحت مند ہو رہی ہیں،جلد وطن واپس لوٹیں گی،حمزہ شہباز

منگل 23 جنوری 2018 23:51

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 23 جنوری 2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کلثوم نواز نے آمریت کے دور میں جمہوریت کی بحالی کے لئے زبردست جدوجہد کی ۔چکوال ضمنی الیکشن نتیجہ عوام کے اعتماد کا اظہار ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو لندن میں کلثوم نواز کی عیادت کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ کلثوم نواز حالت بہتر ہونے پر وطن واپس آئیں گی ۔

کلثوم نواز نے دور آمریت میں جمہوریت کی بحالی کے لئے زبردست جدوجہد کی ۔ انہوں نے کہا کہ چکوال ضمنی الیکشن کا نتیجہ عوام کے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار ہے ۔ لاہور میں اپوزیشن کے جلسے میں کرسیاں خالی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آخری فیصلہ عوام کا ہو گا ۔ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے ۔