چین کی امریکا کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر تنبیہ

امریکی اقدام چین کی علاقائی خود مختاری اور حاکمیت کی پامالی کے مترادف ہے، چینی وزارت خارجہ

منگل 23 جنوری 2018 20:25

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 23 جنوری 2018ء)چینی وزارت خارجہ نے امریکہ کو چینی سمندری حدود میں بلا اجازت داخلے پر سخت الفاظ میں متنبہ کیا ہے، چینی بحری بیڑے کی مداخلت پر امریکی بیڑے کو واپسی کی راہ لینی پڑی،علاقائی خود مختاری اور حاکمیت کی پامالی کے مترادف قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق نئے سال کی شروعات میں ہی امریکی بحری بیڑے نے چینی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بحیرہ چین میں 12ناٹیکل میل چینی حدود کے جزیری یوانگ یانگ میں داخل ہو گیا ۔

بعد ازاں چینی بحری بیڑے کی مداخلت پر امریکی بیڑے کو واپسی کی راہ لینی پڑی ۔ امریکا کی جانب سے اس خلاف ورزی پر چین کی جانب سے امریکا کو سختی سے متنبہ کیا گیا ہے۔ چین نے اسے علاقائی خود مختاری اور حاکمیت کی پامالی کے مترادف قرار دیا ہے۔ چین اپنے علاقے میں کسی قسم کی مداخلت پر چپ نہیں بیٹھ سکتا۔ چین نے کہا ہے کہ آئندہ ایسی دخل اندازی نہ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :