وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سوئزرلینڈ پہنچ گئے ،وزیر اعظمعالمی فورم میں شریک عالمی رہنمائوں سے ملاقات بھی کریں گے

منگل 23 جنوری 2018 23:50

زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 23 جنوری 2018ء)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 2رودہ دورے پر سوئزرلینڈ پہنچ گئے جہاں ان کا زبردست استقبال کیا گیا ، وہ ڈیووس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے ۔ منگل کو وزیراعظم دو روزہ دورے پر زیورخ پہنچ گئے ۔وہ ڈیووس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے ۔و زیراعظم بیلٹ اینڈ روڈ کے اثرات کے عنوان سے سیشن میں شریک ہوں گے ، عالمی فورم میں شریک عالمی رہنمائوں سے ملاقات بھی کریں گے ۔

بین الاقوامی میڈیا کیساتھ انٹرویوز بھی وزیراعظم کے پروگرام کا حصہ ہیں ۔ وزیراعظم عالمی اقتصادفی فورم میں شرکت چیئرمین کلازشواب کی دعوت پر کر رہے ہیں ۔ وہ 15بڑی کثیر الملکی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

فورم کے خصوصی سیشن میں وزیراعظم کی سربراہان حکومت و مملکت سے بات چیت ہوگی‘ فورم پاکستان کو ملک میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے آگاہ کرنے کا ذریعہ فراہم کرے گا۔

وزیراعظم کئی تقاریب میں شریک ہوں گے وزیراعظم فورم میں شریک عالمی رہنمائوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم پندرہ بڑی کثیر الملکی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریںگے۔ فورم کے خصوصی سیشن میں وزیراعظم کی سربراہان حکومت و مملکت سے بات چیت ہوگی۔ وزیراعظم بیلٹ اینڈ روڈ کے اثرات کے عوان سے سیشن میں شریک ہونگے۔ بین الاقوام میڈیا کے ساتھ انٹرویوز بھی وزیراعظم کے پروگرام کا حصہ ہیں۔ فورم پاکستان کو ملک میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے آگاہ کرنے کا ذریعہ فراہم کرے گا۔