جرمنی، اسکول اسٹوڈنٹ نے ساتھی طالب علم کو ہلاک کر دیا

منگل 23 جنوری 2018 19:26

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 23 جنوری 2018ء)جرمنی کے مغربی صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے ایک اسکول میں ایک طالب علم نے فائرنگ کر کے اپنے ایک ساتھی اسٹوڈنٹ کو ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈورٹمنڈ شہر کی پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل تئیس جنوری کو نواحی قصبے لوئنن کے ایک اسکول میں رونما ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ آور کو، جو ایک نابالغ طالب علم ہے، گرفتار کر لیا گیا اور پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق اس خونریز واقعے کے نتیجے میں صدمے کا شکار ہونے والے اسکول کے بچوں اور اساتذہ کی نفسیاتی مدد کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :