مائیکروسافٹ کو اربوں ڈالر کے نقصان کا خطرہ، روسی وزیر کی تنبیہ

منگل 23 جنوری 2018 23:03

ما سکو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 23 جنوری 2018ء)روس کے وزیر مواصلات نکولائی نیکوفوروف نے امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے واشنگٹن کی عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے اپنے گاہک روسی اداروں کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی کوشش کی، تو اسے اربوں ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

نکولائی نیکوفوروف نے منگل کے روزمیڈ یا کو بتایا کہ مائیکروسافٹ کو ایسی کوششوں سے احتراز کرنا چاہیے۔

پیر کے روز روس میں مائیکروسافٹ کے ڈسٹربیوٹر دو اداروں نے کہا تھا کہ امریکی کمپنی نے دو سو سے زائد روسی اداروں کو اپنے سافٹ ویئر فروخت کرنے کی ممانعت کر دی ہے۔ اس اقدام کی وجہ وہ نئی امریکی پابندیاں بنیں، جو گزشتہ برس اٹھائیس نومبر سے نافذ ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :