"بچپن سے ہی سرکار کے ٹکڑوں پر پلا ہوں، میں شاہے مدینہ کے گدائوں کا گدا ہوں، فخر پنجاب آپ کے دل کی آواز"

قصور کی ننھی زینب کا قاتل درندہ عمران مذہب کا لبادہ اوڑھ کر اپنے گھناونے جرائم چھپاتا رہا، مجرم کا وزٹنگ کارڈ سامنے آگیا، عوام مزید سیخ پا

منگل 23 جنوری 2018 19:44

قصور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 23 جنوری 2018ء) قصور کی ننھی زینب کا قاتل درندہ عمران مذہب کا لبادہ اوڑھ کر اپنے گھناونے جرائم چھپاتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق قصور کی ننھی زینب اور دیگر معصوم بچیوں کا قاتل درندہ عمران گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد عمران سے متعلق کئی تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران زینب کے علاوہ مزید 7 بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کر چکا تھا۔ عمران کا ایک وزٹنگ کارڈ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ عمران نے وزٹنگ کارڈ میں خود کو ایک بے حد مذہبی، پرہیزگار اور نیک شخص کے طور پر پیش کیا ہے۔ عمران کے وزٹنگ کارڈ پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل دیا جا رہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک بات ہے کہ عمران کیسے مذہب کا لبادہ اوڑھ کر اپنے گھناونے جرائم چھپاتا رہا اور کسی کو اس پر صرف اس کے مذہبی لبادے کے باعث شک نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :