افغانستان، فضائی حملوں میں سات طالبان ہلاک اور سولہ سے زائد زخمی

منگل 23 جنوری 2018 19:30

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 23 جنوری 2018ء) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملوں میں سات طالبان ہلاک اور سولہ سے زائد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے صوبہ قندوز کے ضلع خان آباد میں اور صوبہ بغلان میں طالبان کے ٹھکانوں کو دو مختلف فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سات طالبان ہلاک اور سولہ سے زائد زخمی ہو گئے ۔ حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے زمینی آپریشن کرتے ہوے متعدد طالبان کو گرفتار بھی کر لیا