وفاقی حکومت نے پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹبلٹی(نیب) تعینات کرنے کے لئے نام فائنل کر لیا

لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج سید اصغر حیدر کو ذمہ داریاں سونپی جا سکتی ہیں ، ذرائع

منگل 23 جنوری 2018 23:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 23 جنوری 2018ء)وفاقی حکومت لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج سید اصغر حیدر کو پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹبلٹی نیب تعینات کرنے پر غور کر رہی ہے،اصغر حیدر کا نام چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی طرف سے بھجوائے گئے پینل میں شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق نیب کے پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹ بلٹی کی تعیناتی کے معاملہ پر موجود ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت نے چیئرمین نیب کی طرف سے 5 ناموں پر مشتمل بھجوائے گئے پینل میں سے ہی پراسیکیوٹر جنرل کے تقرر کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج سید اصغر حیدر کو پراسیکیوٹر جنرل نیب تعینات کیے جانے کا امکان ہے اور اس سلسلہ میں وزارت قانون صدر کی منظوری کے بعد جلد نوٹیفکیشن جاری کر دے گی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی معاملے پر آج سماعت بھی ہو گی ۔