ترکی شام میں احتیاط سے کام لے، امریکی وزیر دفاع کا مطالبہ

منگل 23 جنوری 2018 23:03

وا شنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 23 جنوری 2018ء)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام میں اپنی عسکری سرگرمیوں میں احتیاط سے کام لے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈ یا کے مطا بق ن جیمز میٹس نیمنگل کے روز ایک تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ شام میں کرد ملیشیا گروپوں کے خلاف ترک فوج کی زمینی کارروائیوں سے دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کے خلاف آپریشن سے توجہ ہٹتی جا رہی ہے۔

انقرہ حکومت نے ابھی حال ہی میں شامی شہر عفرین میں شامی کرد ملیشیا گروہ وائی پی جی کے خلاف ایک وسیع تر زمینی آپریشن شروع کیا تھا۔ ترک صدر ایردوآن نے ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ ترک دستے عفرین کے بعد بہت جلد منبِج میں بھی کرد ملیشیا گروپوں کے خلاف ایسا ہی ایک آپریشن شروع کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :