ملکی سالمیت کے لیے شام میں کارروائی ناگزیر ہے، ترک صدر

منگل 23 جنوری 2018 20:10

استنبو ل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 23 جنوری 2018ء)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ملکی فوج شام میں کرد جنگجوؤں کے خلاف اپنی فوجی کارروائی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈ یا کے مطا بق ترک فورسز گزشتہ چار دنوں سے شامی علاقے عفرین میں امریکی حمایت یافتہ کرد فائٹرز وائے پی جی کے خلاف کارروائی کر رہی ہے تاہم اسے جواب میں سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ انقرہ کا کہنا ہے کہ یہ جنگجو کالعدم کردستان ورکز پارٹی سے وابستہ ہیں، جس سے ترکی کی سالمیت کو خطرات لاحق ہیں۔ ادھر دمشق حکومت سمیت کئی مغربی ممالک نے شام میں ترک فوج کی اس عسکری کارروائی پر شدید تحظات کا اظہار کیا ہے

متعلقہ عنوان :