امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن عارضی طور پر ختم

منگل 23 جنوری 2018 20:10

وا شنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 23 جنوری 2018ء)امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان نے حکومتی اداروں کے لیے آٹھ فروری تک عارضی فنڈنگ فراہم کرنے کا بل منظور کر لیا ہے، جس کی وجہ سے امریکی حکومتی شٹ ڈاؤن عارضی طور پر ختم ہو گیا ہے۔ غیر ملکی میڈ یا کے مطا بق اس بل کے تحت امریکی حکومت کے اداروں کو آٹھ فروری تک عارضی طور فنڈنگ فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

رواں ہفتے ڈیموکریٹس اور ریپلکن پارٹی کے مابین نئے امریکی بجٹ پر اختلافات کے باعث حکومتی اداروں کو رقم کی فراہم روک دی گئی تھی، جس سے امریکی حکومت عملی طور پر مفلوج ہو گئی تھی۔ اس عمل کو ’حکومتی شٹ ڈاؤن‘ بھی کہا جاتا ہے۔ تاہم پیر کو سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں دونوں جماعتوں کے ارکان کی حمایت سے ایک نیا بل بل کر لیا گیا۔ ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ اپنی پالیسیوں میں لچک دکھاتے تو ساٹھ گھنٹوں تک حکومتی شٹ ڈاؤن کی نوبت نہ آتی