شریف خاندان کی سکیورٹی، نواز شریف جی ٹی روڈ مشن اور دیگر اخراجات پر 9 سال 8 ماہ کے دوران 10 ارب 8 کروڑ 41 ہزار 960 روپے خرچ ہونیکا انکشاف
تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی
جمعرات 26 اپریل 2018 23:40
(جاری ہے)
شریف خاندان کی سکیورٹی پر 2008 سے 2013 تک 2160 تا 2752 جبکہ 2013 تا اپریل 2017 تک 2810 کے قریب افسر و اہلکار تعینات رہے، جبکہ اپریل 2017 سے لیکر دسمبر 2017 تک یہ تعداد ا?دھی فورس تک پہنچ گئی۔
نواز شریف کے وزیر اعظم نہ رہنے پر بھی 45 فیصد پروٹوکول برقرار رہا۔ مریم نواز شریف کے پروٹوکول میں بھی مکمل سکواڈ رہا، 80 کروڑ 48 لاکھ کے سکیورٹی آلات کی خریداری و دیگرسکیورٹی معاملات پر خرچ ہوئے۔ جولائی 2015 میں شریف خاندان کی سکیورٹی پر تعینات پولیس ملازمین کو اعزازیہ دینے کیلئے پنجاب حکومت نے 2 کروڑ 71 لاکھ روپے جاری کئے۔ ستمبر 2015 میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کے سکیورٹی سکواڈ کیلئے 14 گاڑیوں کی خریداری کیلئے 5 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے۔ اکتوبر 2015 میں حکومت نے جاتی امرا کے سکیورٹی انتظامات کی بہتری کیلئے 4.4 کلومیٹر جنگلا لگایا، جس پر 90 جدید سی سی ٹی وی کیمرے، 100 جدید ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئیں، 20 ایلیویٹڈ سکیورٹی چیک پوائنٹس بنائی گئیں، سکیورٹی چیک پوائنٹس کیلئے 19 کروڑ 72 لاکھ روپے اور سکیورٹی آلات کی خریداری کیلئے 8 کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کے سکواڈ کے لئے خصوصی 9 نئی گاڑیاں خریدی گئیں، جس پر 3 کروڑ 60 لاکھ خرچہ آیا، فائبر گلا س کیبن کے لئے جاتی امرا، ماڈل ٹائون میں 2014-15 کے دوران 17 لاکھ 40 ہزار خرچ ہوئے، ماڈل ٹائون میں سکیورٹی کیمپ کے لئے جنریٹرز کی خریدار ی پر 84 لاکھ 70 ہزار روپے خرچ کئے گئے ہیں، وزیر اعلیٰ کے کیمپ آفس میں 2012 کی سکیورٹی کے لئے 17 لاکھ 88 ہزار روپے، ماڈل ٹائون میں نئے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے اور سکیورٹی سسٹم اپ گریڈ کرنے کے لئے 3 کروڑ 57 لاکھ 14 ہزارروپے خرچ ہوئے۔ وزیراعلیٰ کے پروٹوکول کے لئے مزید نئی گاڑیوں کی خریداری پر 35 لاکھ خرچ ہوئے، 10سراغ رساں کتوں کی خریداری کے لئے 45 لاکھ روپے خرچ ہوئے، چند جیمرز کی تبدیلی کے لئے 50 لاکھ روپے خرچ ہوئے، جاتی امرا میں 2015-16 کے دوران اعلیٰ حکومتی عہدیدار کے قریبی رشتہ دار کی خصوصی تقریب کے دوران 21 کروڑ 19 لاکھ خرچ ہوئے۔ پنجاب پولیس کے 44 اہلکار پرائم منسٹر ہائوس اسلام آباد میں بھی ڈیوٹی دیتے رہے، وزیراعلیٰ آفس جی او آر ون، 90 شاہراہ قائد اعظم ، وزیراعلیٰ کی رہائشگاہ 180 ایچ ماڈل ٹائون میں سکیورٹی پر کروڑوں خرچ ہوئے ہیں، وزیراعلٰی کی رہائشگاہ 96 ایچ ماڈل ٹائون، ڈی ایچ اے لاہور پر سکیورٹی اہلکار و کمانڈوز تعینات ہیں، حمزہ شہباز، بیگم نصرت شہباز، سلمان شہباز ، اہل خانہ کے لئے سکواڈ تعینات رہے۔ میاں عمران علی، بیگم تہمینہ شہباز اور 51 اے جوڈیشل کالونی لاہور کی سکیورٹی پر بھاری فنڈز خرچ ہوئے۔ سکیورٹی پر تعینات عملے کی ماہانہ تنخواہ کبھی 9 کروڑ 63 لاکھ 20 ہزار روپے رہی تو کسی ماہ 10 کروڑ 10ہزار روپے تک بھی جا پہنچی، یوں ایک سال کی تنخواہ کبھی 1 ارب 15 کروڑ 58 لاکھ 40 ہزار روپے تو کبھی ایک ارب 20 لاکھ سے زائد بنتی رہی۔ 2008 سے لیکر 2013 تک 3 ارب 15 کروڑ روپے سکیورٹی اہلکاروں وافسران کو دئیے گئے۔ نواز شریف کے مشن جی ٹی روڈ سے سرکاری خزانے کو تقریباً 30 کروڑ 56 لاکھ 99 ہزار روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ 42 ہزار کے قریب سرکاری ملازمین کو اس مشن کے لئے استعمال کیا گیا تھا۔ پاناما جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیشی کے وقت جب نوازشریف وزیراعظم تھے 2523 اہلکار وافسران تعینات رہے، ان میں رینجرز، پولیس، سپیشل برانچ ، انٹیلی جنس بیورو، ایف سی ، ٹریفک پولیس ودیگر اداروں کے ملازمین شامل تھے۔ ان اہلکاروں پر 38 لاکھ 39 ہزار روپے روزانہ خرچ ہوئے، مریم نواز شریف کے پروٹو کول پر 2547 اہلکار تعینات رہے جن پر ایک روز میں 25 لاکھ 67 ہزار روپے خرچ ہوئے۔ شریف خاندان کی کل پیشیوں کے دوران 13500 اہلکار و افسران و دیگر سرکاری ملازمین تعینات رہے۔ شہباز شریف نے گزشتہ برس ایک ارب 70 کروڑ روپے کا نیا ہیلی کاپٹر منگوایا، پنجاب حکومت کیلئے آنیوالا ہیلی کاپٹر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے زیر استعمال ہے، جو کہ ماڈل ٹائون سے مینار پاکستان یا بادشاہی مسجد جانے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 26 اپریل 2018 کی مزید خبریں
-
خواجہ آصف تاحیات نااہل قرار ،ْ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا ،ْ وزیر خارجہ کے عہدے سے بھی محروم
-
سپریم کورٹ نے سابقہ ادوار میں مختلف سیا سی شخصیات کی جانب سے بینکوں سے لئے گئے قرضوں کی معافی اور پاکستانیوں کے فارن اکائونٹس سے متعلق اسٹیٹ بنک سے تفصلات طلب کر لیں
-
میں نے جو راستہ چنا ہے اس سے کسی طور پر پیچھے نہیں ہٹوں گا ،نواز شریف
-
سپریم کورٹ نے وزیراعظم اور نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی
-
شریف خاندان کی سکیورٹی، نواز شریف جی ٹی روڈ مشن اور دیگر اخراجات پر 9 سال 8 ماہ کے دوران 10 ارب 8 کروڑ 41 ہزار 960 روپے خرچ ہونیکا انکشاف
-
میری وکٹ ووٹوں سے نہیں گری،وجہ کچھ اور، فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جائوں گا، خواجہ آصف
-
پاکستان دوستانہ ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیرا اور تمام تنازعات مذاکرات اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر یقین رکھتا ہے
-
نیب بدعنوانی کے خاتمے سے متعلق قوم کی امنگوں پر پورا اترنے کیلئے اپنی کوششوں میں تیزی لایا ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال
-
عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دیگی، مریم نواز
-
پی ٹی آئی نے خواجہ آصف کی گردن سے سریا نکال دیا،عثمان ڈار
-
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،
-
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے اسلام آباد بار کے وفد کی ملاقات
-
برسوں بعد قومی ائیرلائن سے متعلق بڑی خوشخبری
-
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 سیالکوٹ سے خواجہ محمد آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
قائمہ سرچ کمیٹی کی منظوری سے چیئرمین پیمرا تعیناتی کی کے لئے قومی اخبارات میں اشتہار شائع کر دیا گیا
-
ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں تہرے قتل کے دو مجرمان کی پھانسی عین وقت ٹل گئی
-
کوہاٹ پولیس نے دوہرے قتل کے اشتہاری مجرم کو سہولت کار سمیت گرفتار کرلیا
-
محکمہ اطلاعات سندھ کریشن کیس
-
ٹیلی کام سیکٹر میں رواں مالی سال کی پہلی دو سہ ماہیوں کے دوران 32 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی، اقتصادی سروے
-
مال روڈ پر غلط پارکنگ پر ریٹائرڈ ائیر فورس افسر کی گاڑی اٹھانا ٹریفک پولیس اہلکاروں کا جرم بن گیا
-
گارڈ فادر کا ایک اور درباری نااہل ہو گیا، عمران خان
-
رحیم یار خان، ڈیڑھ سال سے روزانہ عدالتوں میں حاضر ہونے کے باوجود نواز شریف کے خلاف آج تک کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا،حمزہ شہباز
-
حکومت خواتین کو یکساں مواقع کی فراہمی کے لئے مثر اقدامات اٹھا رہی ہے، شاہد خاقان عباسی
-
خیبرپختونخواحکومت میں تعمیراتی ٹھیکوں میں کمیشن کا کوئی تصور نہیں،وزیراعلیٰ پرویزخٹک
-
2013 سے لیکر 2018 تک بجلی کے 39 منصوبوں سے 12,230 میگا واٹ بجلی پیدا کی ہے، حکومت
-
موجودہ حکومت نے گزشتہ پانچ سال کے دوران شاندار اقتصادی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،ْمفتاح اسماعیل
-
یقین ہے خواجہ آصف کو عدالت عظمی سے انصاف ملے گا‘ وزیر اعلی شہباز شریف کا ٹوئٹ
-
پاکستانی سفارت خانے میں قائم ایرانی مفادات مرکز میں مسلح شخص کی آمد
-
خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کے بعد پی ٹی آئی کا احسن اقبال کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
-
لاہور ہائیکورٹ نے 29 اپریل کو تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کیلئے دائر درخواست خارج کردی
-
نیب نے فواد حسن فواد کو (کل) اور شہباز شریف کے داماد علی عمران کو 3 مئی کو دوبارہ طلب کرلیا
-
پاکستان اور بھارت کی شمولیت کے بعد ایس سی او بڑی تنظیم بن گئی ہے، چین
-
آٹا، گھی، چینی اور دیگر کئی اشیاء اب ملیں گی بہت ہی سستی
-
پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن 2030ء تک جوہری بجلی گھروں کے ذریعے 88 سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے، اکنامک سروے
-
فی کس آمدنی مالی سال 2017-18ء کے دوران 0.5 فیصد کی شرح سے بڑھ کر 1641 ڈالر تک پہنچ گئی، اقتصادی سروے
-
امریکی حکومت نوجوان تارکینِ وطن کو بے دخل نہ کرے، عدالت کا حکم
-
عراق میں ایک انتخابی امیدوار کا نبوت کا جھوٹا دعویٰ،شاہرائوں پر پوسٹر آویزاں
-
حوثیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے عمان سے سیاسی پناہ طلب کرلی
-
عرب خواتین کیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال
-
فحش فلموں کی اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز کے مقدمے میں خاموش رہوں گا، ٹرمپ کے وکیل کا موقف
-
چالیس سالہ تگ و دو کے بعد امریکی پولیس مطلوب قاتل کو گرفتار کرنے میں کامیاب
-
سعودی عرب کا سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کا فیصلہ ،غوروخوض جاری
-
شارجہ ، آپکی چھوٹی سی غلطی بھاری جرمانہ کروا سکتی ہے
-
بھارت، ہندوں کے مذہبی پیشوا اسارام باپو کو لڑکی سیزیادتی کے جرم میں عمر قید کی سزا
-
مادام تسا میوزیم میں میلانیا ٹرمپ کے مومی مجسمے کی رونمائی،
-
امریکہ کے بعد ایک اور ملک کا اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان
-
سعودی عرب میں سیلاب نے تباہی مچا دی
-
گوناگوں بیماریوں میں مبتلا 7سالہ بہادر برطانوی بچے کی5اعضاء کی کامیاب پیوندکاری
-
گولڈن ٹیمپل کو مسجد کہنے پر برطانوی سفارتکار کی معافی،سکھوں کا قبول کرنے سے انکار
-
ایران سے متصل سرحد پر دیوار کی تعمیر کا پہلا فیز مکمل کرلیا ، ترکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.